داونگیرے :۔ملک مین بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے سا ل دو ہزار چودہ اور سال دوہزار اُنیس کے انتخابات میں عوام سے جو بھی وعدے کئے سارے جھوٹ ثابت ،بدعنوانی کے خاتمہ کا وعدہ وزیر اعظم نے کیا تھا بدلے میں آج ملک کی ساری جائداد کچھ مالدار کارپوریٹرس کے ہاتھوں بیچنے کے لئے تیاری کررہے ہیں جبکہ دعویٰ یہ کیا گیا تھا کہ میں دیش نہیں بکنے دونگا کہنے والے وزیر اعظم مانیٹئزیشن لائن اسکیم کے ذریعہ ملک کی ساری جائداد بیچنے چھ لاکھ کروڑ کو بیچنے کی تیاری میں مصروف ہیں ہائی وے روڈس 1.6 لاکھ کروڑ ریلوئے 1.52 لاکھ کروڑ نیاچورل گیس پیپ لائن 24462 کروڑ پیٹرولیم پیپ لائن 22504 ،ٹیلی کام سے متعلق 35100 کروڑ ،اےویشن ائرفورس سے متعلق 20782 کروڑ مینگز سے متعلق 28747 کروڑ کھیل کود سے متعلق جائدا د اسٹڈیم وغیرہ 11450 کی کل جائدا د ملک میں نجی کمپنیوں کے حوالے مالدار کارپوریٹر کے ہاتھوں بیچنے کی تیاری جو کررہی ہے اس سے ملک میں بہت سارے مسائل پیدا ہونے کے خدشات ہیں وزیر اعظم کی طرف سے اس ملک کو پچھلے سات سالوں میں صرف مسائل کا ہی سامنا رہا نہ کہ ملک کو یا ملک کی عوام کو ان کی جانب سے کوئی ایک بھی ملک کی بھلائی کاکام نہ ہوسکا الٹا نوٹ بندی،جی یس ٹی ، سی اے اے ، ین آر سی ، جیسے ملک کی عوام کو تکلیف دینے کے ہی پچھلے سات سالوں میں مرکز کی نریندر مودی قیادت والی بھاچپا حکومت کی جانب سے تحفہ کے طور پر ملک کی عوام کو دی گئی ۔مہلک وبائی مرض کورونا کے موقع پر پہلی اور دوسری لہر مین لاکھوں مزدور اپنا روزگا ر کھو چکے ایسے موقع پر بھی مرکزی حکومت نجی کاری کے ذریعہ کروڑوں کی تعداد میں پیدا ہونے والے بے روزگاری کامسلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے سر جائے گا، آج پیٹرول 110 روپیے کی پار کر چکا اور ڈیزل کی قیمت 100 سو روپیئے پار کر چکی ہے روز مرہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتن آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ایسے مین مرکز اپنی ساری ذمہ داریا بھو ل کر اپنے چند مالدار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش میں ملک کی عوام کو چوکنا رہنا ہوگا ورمہ یہ دیش بک جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار اخباری کانفر نس میں بات کرتے ہوئے انڈین یوتھ کانگریس اسپوس پرسن ہیچ جے معین الدین نے کی ساتھ میں محمد سادق ،صدام ، محمد واجد ،سید عرفا ن ،محمد رفیق ،وغیرہ شریک رہے۔
