مدرسوں پر پابندی لگائی جائے:سی ٹی روی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔بی جے پی کے نیشنل جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر مدرسوں پر پابندی عائدکی جائے،کیونکہ ان مدرسوں میں کم عمرمیں ہی مذہب کے نام پر بچوں میں شدت پسندی کا درس دیاجارہاہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں میں شدت پسندی کا درس مدرسوں سے ہی آرہاہے،وہاں پر کم عمری میں بچوں کو جہادجیسے معاملات پر درس دیاجارہاہے اور ہندوئوں کے خلاف کھڑاکیا جا ر ہا ہے ۔جس طرح سے دوسرے تعلیمی اداروں کو حکومت قابومیں رکھی ہوئی ہے،اسی طرح سے مدرسوں کو بھی قابومیں لایاجائے۔چار سال کی عمرمیں جب بچوں کو مدرسوں میں داخل کیاجاتاہے تو اُس کے ذہن میں صرف مذہبی تعلیم بھری جاتی ہے جس سے آگے چل کر حالات خراب ہوسکتے ہیں۔عام تعلیم کو دینے کے بعدہی بچوں کو دوسری تعلیم دینے کیلئے پہل کرنے کی ضرورت ہے۔