شکاری پور:یہاں کے ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے قریب ہوسا سنتےمارکیٹ کے قریب چیانل کے کنارے روڈ پر کھڑی ہوئی ایک موٹر سائیکل کے چوری ہوجانے کی شکایت ایک شخص نےدرج کروائی تھی۔ ٹائون پولیس نے اس معاملے کو درج کرتے ہوئےاپنی کارروائی شروع کی تھی۔ شکاری پورہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی اور عملے کی ایک ٹیم نے کیس کی تفتیش کی اوراس مقدمے میں ملوث ملزم راجپا(35) ہنومنت نگر، 100 فٹ روڈ شیموگہ، کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور ملزم کے یہاں سے پولیس نے ایک یادو نہیں بلکہ جملہ 9 موٹرسائیکلیں ضبط کی ہیں جس کی مالیت 2لاکھ 65 ہزار روپئےبتائی گئی ہے۔
