
شیموگہ :۔حج وعمرہ کے اس موسم میں شہر میں فلائی ویل ٹوریس اینڈ ٹراویلس ادارہ اپنی بہترین خدمات کی پیشکش کررہا ہے۔ شہر کے نیلی کرپا کامپلکس ، 1فلور 1۔بی پارک ایکسٹینشن مین روڈ شیموگہ میں واقع فلائی ویل ٹورس اینڈ ٹراویلس حج وعمرہ کے زائرین کیلئےاپنی بہترین خدمات پیش کررہا ہے۔ اس ٹراویلس دفتر سے خدمات حاصل کرچکے صارفین بھی اس ادارے کی خدمات کو کافی سراہارہے ہیں اور بہت پسند کررہے ہیں ۔ فلائی ویل ٹورس اینڈ ٹراویلس اپنے صارفین کیلئے بہترین پیاکیج بھی پیش کرتا ہے جس میں ملنے والی سہولیات کچھ اسطرح ہیںکہ ، قرآن وسنت کی روشنی میں عمرہ کے آداب وفضائل اورتربیتی پروگرام کا انتظام رہیگا۔ بہترین رہائشی انتظام جو حرم شریف اورمسجد نبوی سے بالکل قریب ہوگا۔، اہم اورمقدس مقامات کی زیارت کا عمدہ انتظام رہیگا ۔ عمدہ سے عمدہ اورلذیذ کھانے اورپینے کا انتظام رہیگا۔ مکہ اورمدینہ میںہماری کمپنی کے مقرر کردہ اورتجربہ کار اسٹاف ممبران آپ کی خدمت کیلئے حاضر رہیںگے۔ ہماری کمپنی کی طرف سے آپ حضرات کو(welcome kit)دیا جائیگا۔ بنگلورسے بنگلور تک ہوائی جہازکا ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات دی جائینگی۔ اس کے علاوہ فلائی ویل ٹورس اینڈ ٹراویلس عمرہ کرنے والے خواہشمند وں اور ضرورتمندوں کیلئے ماہانہ قسطوں میں رقم ادا کرنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ جو لوگ بیک وقت رقم ادا کرکے عمرہ جانے کا انتظام نہیں کرسکتے ہیں ایسےعقیدت مندوں کا خواب پورا کرنے کیلئے فلائی ویل ٹورس اینڈ ٹراویلس آپ کی خدمات میں حاضر ہے۔ ماہانہ قسطوں میں رقم ادا کرتے ہوئےکئی لوگ اپنا خواب پورا کرسکتے ہیں۔ پیاکیج کی قیمت میں صارفین کو فلائٹ ٹکٹ، 3ستارہ ہوٹل میں رہائش کا انتظام، عمرہ ویزہ اور انشورینس، ریٹرن ایئر پورٹ ٹرانسفرس، مکہ اورمدینہ کی زیارت،لائونڈری سروس، وغیرہ شامل ہے۔ مکہ اورمدینہ میں مقدس مقامات کی زیارتوں میں غارِ حرا ، غارِثور، منی مزدلفہ،جمرات، عرفات، مسجد جن، مسجد قباء مسجد قبلتین، مسجد بلال ، مسجد جمعہ ، میدان احد، کی زیارتوں کا موقع فراہم کیا جائیگا۔ ان سب کے علاوہ فلائی ویل ٹورس اینڈ ٹراویلس ، چھٹیوں کا پیکیج، فلائٹ ٹکٹ، ویزہ اسٹامپنگ (سعودی/ کویت)، ویزیٹ /ٹوریسٹ ویزا وغیرہ جیسی خدمات بھی فراہم کررہا ہے۔
