وسیم رِضوی کے خلاف شہرمیں شکایت پیش ایف آئی آرکیلئے افسروں نے مانگا وقت

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔شہرکے نوجوان سماجی کارکن محمد رفیع قادری نے اڈوکیٹ شہراز مجاہدصدیقی کی رہنمائی میں آج یہاں کے کوٹے پولیس اسٹیشن میں ملعون غلیظ رِضوی کے خلاف شکایت پیش کی گئی،وسیم رِضوی جسے عرف عام میں غلیظ رِضوی کہا جارہا ہے ، اُس کے خلاف شکایت پیش کرنے کیلئےآج کوٹے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ "محمد” نامی کتاب میں رِضوی نے توہین رسالتﷺ کاقصورکیاہے اور وہ مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نازیبا باتیں کررہاہے ۔ اس کی گستاخیوں پر کارروائی کرنے کیلئےملک بھر میں مطالبہ کیاجارہاہے ،لیکن حکومت کی پشت پناہی کررہی ہے۔شکایت قبول کرنے کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسروں نے یقین دلایاکہ اگرریاست میں کہیں بھی اس کے خلاف شکایت نہیں ہوتی ہے تو یہاں پر ایف آئی آر درج کی جائیگی۔اس موقع پرتوصیف احمد،سیدغوث محی الدین،محمد فہد موجودتھے۔