بنگلورو:۔ممنوعہ اسٹامپ پیپر کے نقلی کاغذات فروخت کرنے والے 11 /افراد کو یہاں کی سی سی بی پولیس نے گرفتارکرتے ہوئے ان کے پاس سے قریب5 لاکھ روپئےمالیت کے نقلی اسٹامپ پیپر اور نقلی سیل ضبط کئے ہیں۔یہاں کے ہلسورگیٹ پولیس تھانے کے حدودمیں آنے والے کندایہ بھون کے احاطے میں موجود ٹائپنگ پول کی کچھ دُکانوں میں حکومت کی جانب سے ممنوع قرار دئیے گئے اسٹامپ پیپر کو فروخت کیاجارہاتھا،اس سلسلے میں سی سی بی پولیس کو ملنے والی اطلاع کی بنیادپر سی سی بی کے اسپیشل اسکوارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے 11/ افراد کو حراست میں لیاہے۔گرفتارہونےو الے ملزمان کے پاس جو دستاویزات ہیں اُنہیں وہ5تا8 ہزار روپئے کی رقم سے فروخت کیاکرتے تھے،اس طرح سے جملہ2664 کاغذات پولیس نے ضبط کئے ہیں،جس کی مالیت1کروڑ33 لاکھ20 ہزار روپئے بتائی گئی ہے۔اس چھاپہ ماری کی قیادت آئی پی ایس افسر رمن گپتانے کی ہے۔
