گائے کا گوشت فروخت کرنے کا الزام ، ملزم کے گھر سے بجلی پانی کی سہولت کٹ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
چکمگلور : گائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں یہاںکے میونسپل کائونسل کے اہلکاروں نے ملزم کے گھر کی بجلی اور پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے اس کے علاوہ گھر کے دستاویزات کو منسوخ کرتے ہوئے اسے میونسپل کائونسل کی املاک میں شامل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ جی ہاں کرناٹک میں انسداد گائو کشی قانون منظورہونے کے بعد یہ پہلا سخت واقع ہے ۔ چکمگلور شہر میں گائوکشی کو روکنے کے لئے کائونسل کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، حال ہی میں مختلف قصائی خانوں پر چھاپہ مارتے ہوئے کائونسل کے اہلکاروں نے گوشت ضبط کیا تھا اسکے علاوہ دکانوں کے مالکان کو نوٹس دی تھی۔ باوجود اسکے جو لوگ گائو کشی کررہے تھے انکا پریڈ نکالا گیا تھا۔ ان تمام سختیوں کے باوجود جہاں پر گائوکشی کی جارہی ہے یا گائے کا گوشت فروخت کیا جارہاہے اس پر پولیس اور میونسپل کائونسل کے اہلکار نظررکھے ہوئے تھے ،تمل کالونی کے یش پال نامی شخص کے یہاں جب آج چھاپہ مارا گیا تو اسکے گھر میں گائے کا گوشت دستیاب ہوا ، اسکے بعد کارروائی کرتے ہوئے میونسپل کائونسل کے اہلکاروں نے گھر سے بجلی اور پانی کا کنکشن کاٹ دیا ہے اسکے علاوہ دستاویزات کو منسوخ کرتے ہوئے اس املاک کو کائونسل کے ماتحت لینے کی تیاری کی جارہی ہے ۔