شیموگہ: کوویڈ سے مرنے والوں کی لاشوں کو لے جانے کیلئے میگان اسپتال کے سامنے کھڑی نجی ایمبولنس کا بازار جم کر کمائی کررہا ہے۔اس کاروبار پر آج ضلع انتظامیہ نےبریک لگانے کا فیصلہ کیا ہے اورانتباہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ایمبولنس مردہ جسم لے جانے کیلئے افزود رقم وصول کرتا ہے توان پر قانونی کارروئی کی جائےگی۔ یہ انتباہ وزیر برائے کے ایس ایشورپا نے کیاہے۔ وزریر موصوف نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملاقات کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے کوویڈ کو روکنے میں تمام طرح کے اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ہے۔ اسکے لیے ضروری امداد کی فراہمی کرنے کا بھی وعدہ کیا ہےاورساتھ ہی وزیر اعظم نے تمام اضلاع کی بھی معلومات حاصل کی ہے۔ اسی نشست میں میگان اسپتال میں ایمبولنس کیلئے جاری بڑے پیمانے پر بدعنوانی کا مدعہ بھی زیر بحث رہا۔ بتایا گیا کہ ضلع میں کوویڈ مریضوں کی موت ہوجانے پر انکی لاشوں کو پہنچانے کیلئے نجی ایمولینس دوگناہ قیمتیں وصول کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہیں، جس کے بعد یہ بات بھی سامنے آئی کہ شیموگہ سے شکاری پور کو لاش پہنچانے کیلئے 26 ہزار روپئے وصول کی گئی ہے۔ اس مثال کے سامنے آنے کے بعدضلع انتظامیہ اور بلدیہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ پہلے سےطئے شدہ قیمتوں کو ہی برقراررکھا جائےگا۔ نجی ایمبولنس کے مالکان پی پی کٹ کیلئے اضافہ رقم وصول کرنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن یہاں نجی ایمبولنس مریضوں کے لواحقین سے زبردستی من مانی رقم وصول کرنے کی شکایتیں سامنے آرہی ہے۔ نشست میں فیصلہ لیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جو رقم طئے کی گئی ہے اسی کے تحت ایمبولنس کو رقم وصول کرنا ہوگا ، رہی بات پی پی کٹ تو یہ سٹی کارپوریشن کی جانب سے دوپی پی کٹ مفت میں دئے جاتے تھے اب سے 4 کٹ دئے جائیں گے۔ مستقبل میں اگر کوئی ایمبولنس کے اضافی رقم وصول کرنے کا معاملہ سامنے آتا ہے تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی اور ایمبولنس بھی ضبط کی جاسکتی ہے۔ اسی طرح سبزی فروشوں کو بھی کاروبار کرنے کا موقع دیا جائےگا لیکن اگر وہ لوگ مقررہ قیمتوں سے بڑھ قیمتیں وصول کرتے ہیں تو ان پر کارروائی ہوگی، سبزی فروشوں کو چاہئے کہ وہ سبزیوں کی قیمتوں کوبورڈ پر چسپاں کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار، اڈیشنل ڈپٹی کمشنر جی انورادھا،ضلع پنچایت سی ای او ویشالی، ایس پی لکشمی پرساد وغیرہ موجودتھے۔
