شیموگہ:۔ وزیر اعظم نریندرمودی کی ناکامی پر سوال اٹھاتے ہوئے ضلعی یوتھ کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ شہر کے مہاویر سرکل میں یوتھ کانگریس نے "طاقت ہوتو مودی جی ہمیں گرفتار کریں ” نامی ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ احتجاجیو ں نےاس بات پر ناراضگی ظاہر کی ہے کہ مودی جی ہماری ویکسین کو آپ بیرونی ممالک کو کیوں روانہ کررہے ہیں ؟یہ سوال کرنے والے پوسٹروں کو چسپاں کرنے والے 15 افراد کو حکومت نے گرفتار کیا ہے۔ جب کہ ملک کی تمام عوام کا بھی یہی سوال ہے۔ کیا آپ تمام کو گرفتار کریں گے کیا اتنی طاقت آپ میں موجود ہے۔ اگر ایسا کرسکتے ہیں تو سب سے پہلے ہمیں گرفتار کریں ۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے شروع کی گئی مہم ریاست بھر میں ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پر شروع کی گئی ہے۔ بھارتی حکومت اپنے ہی ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو دائو پر رکھ کر بیرونی ممالک کی عوام کا تحفظ کرنے چلی ہے ، یہ سراسر غلط اور قابل اعتراض عمل ہے۔انہوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل ہمارے وزیر اعظم اپنے ملک میں کم اور دیگر ممالک میں زیادہ رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم اپنے ملک سے زیادہ دوسرے ممالک کا خیال رکھتے ہیں۔ بیرون ممالک کو بھیجی گئی ویکسین کو لیکر مودی جی اورانکےبے شمار بھکتوں کا بیان مضیحکہ خیز ہے۔ ویکسین کو لیکر یہ بتایا جارہا ہے کہ لوگوں نے ویکسین نہیں لی اور اپوزیشن جماعتوں نے اس میں مدداخلت کی ہے۔ایسےبے بنیاد بیانات دینے کے بجائے یہ کیوں نہیں کہتے کہ آپ سے اقتدار سنبھالانہیں جارہا ہے۔ پہلے ہی ملک بھر میں لاکھوں لوگ موت کا لقمہ بن چکے ہیں۔ ریاست کرناٹک میں ہی 10 ہزار سے زائد لوگ فوت ہوچکے ہیں۔ ہمارا سوال مرکزی حکومت اورریاستی حکومت سے ہے کہ کیا حکومتیں ان کے اہل خانہ کو کوئی معاوضہ فراہم کرپائی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مودی جی اب تو بیرون ممالک کو خوشامد کرنا چھوڑ کر اپنے ملک کی عوام کی فکر کریں ، انہیں ویکسین فراہم کریں، لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑکرنا بند کریں۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم پروین کمار، یوتھ کانگریس ضلعی صدر ایچ پی گریش، کے رنگناتھ، ایچ سی یوگیش وغیرہ موجودتھے۔
