اب نمک پر بھی چھائے گی مہنگائی، ٹاٹا گروپ نے مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا کیا فیصلہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی :۔مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں، لیکن روزانہ کسی نہ کسی چیز کی قیمت بڑھنے کی خبر سامنے آ ہی جاتی ہے۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ نمک کی قیمت میں اضافہ ہونے والا ہے۔ ملک میں نمک مہنگا ہونے والا ہے کیونکہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ ٹاٹا گروپ نے لے لیا ہے۔ کمپنی نے مہنگائی کے دباؤ میں اپنی مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو افسر سنیل ڈیسوزا نے کہا ہے کہ ٹاٹا نمک کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے دباؤ سے نمٹنے کے لیے کمپنی کو یہ فیصلہ لینا پڑا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اپنی مصنوعات پر مارجن کو محفوظ کرنے کے لیے انھیں یہ فیصلہ لینا پڑ رہا ہے۔ڈیسوزا کا کہنا ہے کہ دو چیزیں نمک کی قیمتیں متعین کرتی ہیں۔ یہ دو چیزیں ہیں برائن اور انرجی۔ برائن کی قیمتیں فی الحال مستحکم ہیں، لیکن انرجی لگاتار مہنگی ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے نمک کی قیمتیں بڑھانے کی نوبت آ گئی ہےحالانکہ کمپنی کی طرف سے فی الحال یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی قیمتیں کب اور کتنی بڑھیں گی۔ قابل ذکر ہے کہ بازار میں ایک کلو ٹاٹا نمک کی قیمت ابھی 28 روپے فی کلو ہے۔ گزشتہ بدھ کو ٹاٹا کنزیومر کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق کمپنی کا منافع سالانہ بنیاد پر 38 فیصد بڑھ کر 255 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے ۔ اب کمپنی کی مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے عام لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ پڑنا طے ہو گیا ہے۔