مئی کے آخر تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کا قوی امکان 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ کرناٹک میں جہاں کورونا سے متاثرین اور فوت مریضوں کی تعداد میں کچھ کمی آئی تھی، وہیں پچھلے 24گھنٹوںمیںدوبارہ متاثرہ مریضوں اور اموات میں اضافہ کے نتیجہ میں وزیر اعلیٰ نے ضلع ڈپٹی کمشنرس کے ساتھ جو میٹنگ کی اس میں لاک ڈاؤن مئی  کے آخر تک جاری رکھنے کی صلاح دی گئی  ہے۔یہی رائے وزیر اعلیٰ کی وزراء میٹنگ میں بھی سامنے آئی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ موجودہ لاک ڈاؤن کی میعاد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، ایک دو دنوں میں ہی لاک ڈاؤن میں توسیع کے متعلق فیصلہ لیاجائے گا۔  اس درمیان بنگلورو میں بھی کورونا سے متاثر اور فوت ہونے والوں کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے، اور بہت سارے اضلاع میں دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگوں کے کورونا سے متاثر ہونے پر لاک ڈاؤن میں توسیع اور سخت قوانین جاری کئے جانے کی قوی امکانات ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں 38603 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، اور 476 فوت ہوئے ہیں۔ بنگلورو میں پیر کے دن 13338 افراد متاثر ہوئے اور 239 فوت ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریضوں کی تعداد 364382 ہے۔ 8 اضلاع بیلاری، بنگلورودیہی، ہاسن، منڈیا ، میسورو ، شیموگہ ، ٹمکور ، اُترکنڑا  1000 تا 2500 نئے مریض پائے گئے ہیں۔