مرکزی حکومت کے منصوبے کا فائدہ اٹھانے کیلئے کسان ای کے وائی سی اپ ڈیٹ کریں: جاویدہ نسیمہ خانم

اسٹیٹ نیوز

چکبالاپور:۔ محکمہ زراعت کی جوائنٹ ڈائریکٹر جاویدہ نسیمہ خانم نے کہا ہے کہ ریاست میں پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم نافذ کی جارہی ہے اور اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت سالانہ 6000 روپے دے رہی ہے۔ براہ راست نقد رقم کے ذریعے مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں مالی امداد کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ مرکزی حکومت کی ا سکیم کا فائدہ اٹھانے کیلئے کسان لازمی طور پر 31 /اگست تک KYC کروالیں ورنہ اسکیم کا فائدہ نہ ملے گا۔انہوں نے اس سلسلے میں ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر E-KYC نہیں کرینگے تو مر کزی حکومت سے ملنے والی مالی امداد کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل نہیں کی جائیگی۔ حالانکہ ضلع بھر میں پہلے ہی سے اس سلسلے میں کسانوں میں بیداری اور شعور پیدا کیا جا چکا ہے، اب بھی کچھ کسانوں نے E-KYC نہیں کیا ہے۔لہذا ہر وہ کسان جو پہلے سے ہی پی ایم کسان اسکیم کے تحت مستفید ہے، اپنے آدھار نمبر اور موبائل نمبر کو ای کے وائی سی کے تحتhttp//:pmkisan.gov.inپورٹل میں formers corners ekyc پر رجسٹرڈ کرائیں یا اپنے قریب سروس سینٹرز پر جا کر بائیو میٹرک کی بنیاد پر کیا جائے گا۔جوائنٹ ڈائریکٹر زراعت اور ضلع کے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے پہلے ہی 5000 کسانوں سے e-Kyc ٹیلی کال کے ذریعے بات کی ہے پہلا موقع ہے کہ ریاست میں پہلی مرتبہ ٹیلی کال کے ذریعے کسانوں سے رابطہ قائم کیا گیا ہے جس سے اب تک اور 52056 کسانوں نے e-KYC کو اپ ڈیٹ کیا ہے اور باقی 64729 کسانوں کو بھی فوری طور پر e-KYC کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔