شیموگہ:۔ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسراین ڈی پرکاش نے شہر کے این ٹی روڈ پرواقع محکمہ بہبودی سماج کے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر پوسٹ میٹرک بائس ہاسٹل کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے داخلہ لینے والے طلباء کی تعداد، حاضر طلباء کی تعداد، طلباء کی بائیو میٹرک حاضری کے اندراج، سولار واٹر ہیٹر کی دیکھ بھال، پینے کے پانی کے فلٹر کی دیکھ بھال، طلباء کیلئے کمپیوٹر کی تربیت، سٹاک رجسٹر کی مناسب دیکھ بھال اور باورچی خانے کی صفائی کا جائزہ لیا اور طلباء کے ساتھ کھانا کھایا تاکہ اس بات کی تصدیق ہوجائے کہ طلباء کو معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے یا نہیں۔ انہوں نے محکمہ بہبودی سماجی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ غریب بچوں کی تعلیم کیلئے حکومت کی طرف سے دی جانے والی امداد کو مناسب طریقے سے استعمال کرتے ہوئے طلباء کو حکومت کی طرف سے فراہم کی جانے والی تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائیں۔اس موقع پر محکمہ بہبود سماج کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگراج، افسر ایچ ای اجپا، شیموگہ تعلقہ پنچایت کے ایگزیکٹیو آفیسر اویناش سی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ملیشپا، ہاسٹل کے وارڈ ن کوٹریش وغیرہ موجود تھے۔
