شیموگہ سٹی بسوں میں مسافروں کی لاپرواہی،فُٹ بورڈ پر ہوتی ہے سواری

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:ایسانہیں ہے کہ شیموگہ میں ٹرافک پولیس نہیں ہے اورنہ ہی ٹرافک پولیس کو کارروائی کرنے سے کوئی روک رہاہے،لیکن شیموگہ میں ٹرافک پولیس کو ایک ہی ذمہ داری کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھاتےہوئے دیکھاگیاہے،وہ یہ کہ ٹووہیلرس کے سوار ہیلمٹ ڈالے ہوئے ہیں یا نہیں۔اسی بات کو لیکر جرمانہ عائدکرنا شیموگہ پولیس کی اہم ترین ذمہ داری بن چکی ہے۔وہیں دوسری جانب شہرکے مختلف علاقوں میں خدمات پر مامور سٹی بسوں میں روزانہ مسافروں کو فُٹ بورڈ پر لٹکتے ہوئے دیکھاجارہاہے،جو حادثے کی طرف بڑھتے قدم ہیں،اس کے علاوہ سٹی بسوں میں دوڑکر داخل ہونا اور چلتی ہوئی بس سے کودنا یہ بھی عام بات ہے،مگر پولیس ان نازک معاملوں پر توجہ دینا ضروری نہیں سمجھتی ہے۔کچھ سال پہلے شیموگہ پولیس کی ایک ٹیم بسوں میں سادہ لباس میں سوار ہوکر وہاں شرارت کرنے والے منچلوں اور آوارہ عاشقوں کودبوچنے کا کام کیاکرتی تھی،مگر اب یہ سب باتیں پولیس کی ذمہ داریوں باہر ہوچکی ہیں۔سماجی کارکنان کو چاہیے کہ وہ اس سمت میں محکمہ پولیس کو بآور کرائیں۔