نوجوت سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کا عہدہ چھوڑ دیا

سلائیڈر نیشنل نیوز
چنڈی گڑھ، 28 ستمبر (یو این آئی) پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی کے کابینہ میں وزراء کے اعلان کے بعد پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔سدھو نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو خط بھیج کر پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا لیکن یہ بھی کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے پنجاب کی سیاست میں ہلچل پیدا کرنے والے سدھو نے اس خط میں کہا،’سمجھوتہ کرنے سے انسان کے اخلاق کا زوال ہوتا ہے اور وہ پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کی بھلائی کے ایجنڈے کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے لہٰذا وہ پنجاب ریاستی کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہے ہیں لیکن وہ پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے‘۔قابل ذکر کہ چرنجیت سنگھ چنی کے وزراء کے محکموں کا آج اعلان کیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزراء کے محکموں کے اختصاص میں رائے مشورہ نہ کیے جانے سے سدھو ناراض ہیں۔