خصوصی پیاکیج کا اعلان صرف دکھاوا ہے:ویلفیئر پارٹی آف انڈیا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ویلفیئر پارٹی آف انڈیا نے وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا کے کوویڈ پیاکیج کے اعلان پر برہمی کااظہار کیا ہے۔پارٹی نے پریس کانفرنس کے ذریعہ الزام لگایا کہ ہم پچھلے ایک مہینے سے حکومت کے سامنے یہ مطالبہ مسلسل کرتے آرہے ہیں اور اب جاکر حکومت نے خصوصی پیاکیج کا اعلان کیا ہے۔ لیکن یہ معاوضہ بروقت تقسیم کیا جانا چاہئے۔ پچھلے سال آدھےسے زیادہ لوگوں تک راحتی پیاکیج نہیں پہنچ سکاتھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاوضے کی رقم 3000 ہزار سے بڑھاکر 5ہزار روپئے اور2000 ہزار سے بڑھاکر 5 ہزار روپئے کیا جانا چاہئے۔ اس کے علاوہ راشن سسٹم کا نظام بھی درست کیا جانا چاہئے تاکہ غریبوں تک اناج پہنچ سکے۔ نجی اداروں کے اساتذہ کو معاوضہ دیا جانا چاہئے۔حکومت کو آم ، کیلے ، انگور ، ٹماٹر سمیت مختلف کاشتکاروں کی مکمل تفصیلات حاصل کرتے ہوئےمناسب طریقہ کار سے پیاکیج کا اعلان کر نا چاہئے۔اب تک کسانوں کیلئے معقول قیمتوں کا اعلان نہیں کیاگیا ہے، زرعی اشیاء کی تمام قیمتوں میں مسلسل گراوٹ آرہی ہے، لیکن حکومت نےکسانوں کے بینک سود میں چھوٹ کا کوئی ذکر نہیںکیا ہے۔ غریبوں کے ذریعہ حاصل کردہ قرض پر ایک سال کے سود کی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔کھاد اور بیجوں کی قیمت بھی مہنگی ہوچکی ہیں۔حکومت کو چاہئے کہ کاشتکاروںکی سرمایہ کاری کا کم از کم 25فیصداخراجات ادا کرے۔اس موقع پر ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدرطاہر حسین موجودتھے۔