دہلی:۔دنیا کا پہلاہائیپر اسپکٹرم سیٹلائٹ بنانے والے ہاسن ضلع کے بیلور تعلقہ کے نوجوان آویز احمدسے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے خصوصی گفتگوکی۔آویز احمدنے وزیر اعظم نریندرمودی کو بتایا کہ ان کی کمپنی پکسل نے دنیا کا پہلا ہائیپر اسپکٹرم سٹیلائٹ بنایاہے جو اگلے دو تین مہینوں میں اسروکے تعائون سے خلاء میں لانچ کیا جائیگا ، یہ سیٹلائٹ آج کےڈیٹا سے50گنا زیادہ تیز رہے گا۔ہمارا پہلا سیٹلائٹ مینوفیکچر ہوچکاہے،اگلے دو مہینوں میں اسروکے تعائون سے لانچ کردیاجائیگا،پہلے ہم نے اس سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنے کیلئے خلائی ایجنسی کے ساتھ اشتراک کررہے تھے،لیکن جب بھارت کی اسرونے ہمیں مختلف طرح کے سہولیات دینے کا وعدہ کیاتوہم نے اسروکے ذریعے سے ہمارے سیٹلائٹ کو خلاء میں بھیجنےکا فیصلہ کیاہے جو ہمارے لئے فخرکی بات ہےکہ انڈیا کا سب سے پہلا پرائیوئٹ سیٹلائٹ انڈیاکے ہی راکٹ سے لانچ ہوگا۔اگلے دو سالوں میں ہم 30 اور سیٹلائٹ لانچ کرینگے جو ساری دنیا کو ڈیٹا فراہم کریگااور اُمید ہے کہ ہم اسے بھی اسروکے ذریعے سے لانچ کرینگے ۔ اس پروجیکٹ کو لانچ کرنے کیلئے اسرو ودیگر خلائی ایجنسیوں نے ہمارا بھرپور تعائون کیاہے۔لائسنسنگ سے لیکر جی ایس ٹی میں کٹوتی تک کیلئے حکومت نے ہمارا تعائون کیاہے۔اسرونے جو پچھلے پچاس سالوں سے جو ترقیاتی کام انجام دئیے ہیں اسے بنیاد بنا کر ہم عالمی سطح پر بھارت کا نام روشن کرنے کیلئے کوشش کررہے ہیں۔واضح ہوکہ آویز احمد کا تعلق ہاسن ضلع کےبیلور تعلقہ سے ہے،محض23 سالہ آویز احمدنے اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل ہوتے ہی اس ریسرچ کے شعبے میںکام کرنے لگے اورپکسل نامی کمپنی کی بنیاد رکھتے ہوئےاس وقت دنیاکے 10 ممالک میں اس کمپنی کی شاخیں قائم کرچکے ہیں ، اس کے علاوہ انہوں نے پیرس،کیلیفورینا اور امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں لکچررس دے چکے ہیں۔
