آر ایم ایل نگر کی خستہ حالی کا کانگریس صدرنے کیا معائنہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔شیموگہ شہرکے آر ایم ایل نگر کی خستہ سڑکوں اور نالوں کی بدحالی کے تعلق سے آج یہاں کے ضلع کانگریس صدر ایچ ایس سندریش کی قیادت میں معائنہ کیاگیا۔ا س دوران آر ایم ایل نگر کی مسجدِ انصارکے بالمقابل موجود نالے اور سڑک کے تعمیراتی کاموں میں ہورہی لاپرواہی پر کانگریس ضلعی صدر سندریش نے برہمی کااظہارکیااور مطالبہ کیاکہ اگر اس علاقے میں فوری طور پر تعمیراتی کام انجام نہیں دئیے جاتے ہیں تو بڑے پیمانے پر احتجاج کیاجائیگا۔نائب صدر سیدوحیداڈونے کہاکہ یہاں کے تعمیراتی کاموں کاآغاز ہوتے ہوئے کافی عرصہ بیت چکاہے،مگر کارپوریشن کے اہلکاروں کی لاپرواہی اس بات کاثبوت ہے کہ وہ مسلم علاقوں میں ترقیاتی کام کرنانہیں چاہ رہے ہیں۔کانگریس لیڈر سیدنوراللہ نے کہاکہ ایک سال سے یہاں کے نالیوں کاکام ہورہا ہے ،مگر افسران وٹھیکدار نہایت لاپرواہی سے کام کررہے ہیں۔بارش کے دوران یہاں کے ساکنوں کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرناپڑ ا ہے ، اگر جلدازجلد ان کاموں کو انجام نہیں دیاجاتاہے تو ہم احتجاج کیلئے اترینگے۔اس موقع پرنیتاجی اقبال،ظفراللہ ،مشتاق احمد،عادل پاشاہ وغیرہ موجودتھے۔