شیموگہ: میونسپل کارپوریشن کے کچھ عہدیداروں کو اپنا ذاتی کام کے علاوہ مختلف وارڈوں بالخصوص مسلم اکثریتی علاقےمیں بنیادی مسئلے کو حل کرنے یا سلجھانے کا انکے پاس وقت نہیں ہے۔شہر کے اورگڑورو، مداری پالیہ کی درگاہ اور قبرستان کے احاطے میں خنزیروں کے اضافے سے یہاں کی عوام کئی دفعہ شکایتیں کرچکی ہیں،اس بات کی تنقید سماجی کارکن میونسپالٹی صدیق نے کی ہے۔انہوں نے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کارپوریشن کی جانب سے مسلم اکثریتی علاقوں کو نظرانداز کرتے ہوئے یہاں پر بنیادی سہولیات سے فراہم کیاجا ر ہا ہے۔یہاں کے ہیلتھ انسپکٹرلکپا اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے صاف طور پر یہ کہہ رہے ہیں کہ میرا اس سے کوئی لینا دینا ہی نہیںہے۔ اسطرح کا جواب دے کر وہ اپنی ذمہ داری کو بھول چکے ہیں۔اسی طرح کارپوریشن کا احاطہ بھی خنزیر وں کی رہائش گاہ بن چکاہے اوریہ سب افسران کی غیر ذمہ داریوں کا نتیجہ ہے۔ لہٰذا اب تو اعلیٰ حکام کو خبردارہو جانا چاہئے کہ خنزیروں کی وجہ سے یہاں کے مکینوں کو جو پریشانی ہورہی ہے اسے دور کیا جائے۔
