ایشورپا کے خلاف کارروائی کریں : کانگریس کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔ڈی کے شیوکمار کے خلاف بے لگام زبان چلارہے اورمن مانے بیان دینے والے ایشورپا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر ایچ ایس سندریش کی قیادت میںشہر کے مہاویرسرکل پر زبردست احتجاج کیا گیا۔کے پی سی سی صدر شیوکمار کے خلاف سابق وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپا کے دئے گئے اس بیان کی مذمت کی گئی جس میں انہوں نے ای ڈی معاملے میں چور بتایاہے اورانکی توہین کی ہے۔ ایشورپا کا بیان انتہائی قابل مذمت ہے اور انہیں معافی مانگنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کانگریس پارٹی اپنے صدر شیوکمار کی قیادت میں کرناٹک میں اقتدار حاصل کرنے والی ہے اس خوف سے مرکزی حکومت ای ڈی کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے بے وجہ پریشان کررہی ہے۔اس کا فائدہ اٹھاکر ایشورپااپنی زبان کو لگام دئے بغیر جو من میں آیا وہ کہتے جارہے ہیں۔ انکی تمام باتیں قابل مذمت اورناقابل قبول ہیں ۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے کہتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے کے بی پرسنا کمار،کلگوڑ رتناکر، ریکھا رنگناتھ، چیتن، یمونا رنگے گوڑا ،پارٹی قائدین اور کارکنان موجود تھے۔