بھٹکل میں ’’پیارے نبی ﷺ سب کیلئے ‘‘عنوان کے تحت مہم : مضمون نویسی، نعتیہ مسابقہ ، مسجد درشن

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بھٹکل:۔مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کی جانب سے ساری انسانیت کے رہنما، خیرخواہ اور کامیابی کے ضامن حضرت محمد ﷺ کے پیغامات کو عام کرنےاورانسانوں تک اس پیغام کو پہنچانے کا نیک مقصد لےکر منکی سےلےکر بیندور تک ایک ماہ پر مشتمل ’’پیارے نبی ﷺ سب کےلئے ‘‘ عنوان کے تحت مہم منائی جائے گی ۔ اس بات کی جانکاری جماعت کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی نے دی۔خلیفہ جماعت کے دفترمیں منعقدہ پریس کانفرنس میں مہم کی تفصلی جانکاری دیتے ہوئےانہوں نےبتایا کہ اللہ کےنبی ﷺ کے ساری انسانیت پر بےشمار احسانات ہیں ان کےپیغام میں انسانیت کےلئے عملی نمونے ہیں انہی مقاصد کو لےکر مہینہ بھرپی یوسی اور ڈگری کالج طلبا کےلئے انگریزی اور کنڑا زبان میں مضمون نویسی مقابلہ، بچوں کےلئے نعتیہ مقابلہ، برادران وطن کے لئے ’مسجد درشن ‘ اور آخر میں سیرت کا عالی شان جلسہ عام منعقد کرتےہوئےانعامات کی تقسیم کی جائےگی۔ پریس کانفرنس کے دوران مہم کے مختلف پروگراموں کے پوسٹر کا اجراء کیاگیا۔ مہم کے تحت منعقد ہونے والے پروگرامات کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔منکی سے بیندور تک کے پی یوسی اور ڈگری کالج  میں زیر تعلیم طلبا کے لئے مضمون نویسی کا مقابلہ ہوگا۔ مضمون انگریزی اور کنڑا زبان میں لکھ سکتےہیں۔  پی یوسی طلبا کےلئے ’’حضرت محمد ﷺ کی سیرت میں سماجی ہم آہنگی کا پیغام ‘‘ اور ڈگری کالج طلبا کےلئے ’’حضرت محمد ﷺ کی سیرت میں ملک کی خیر خواہی‘‘ عنوان مختص کیاگیا ہے۔مقابلہ میں جیت حاصل کرنےوالے دونوں زمروں کے طلبا کو الگ الگ انعامات  دئیے جائیں گے۔ اول انعام 10 ہزار روپئے ، دوم 7ہزار روپئے اور سوم انعام 5ہزار روپئے کے علاوہ فی کس 2ہزار روپئپے 10تشجیعی انعامات دئیے جائیں گے۔ مقابلہ میں ہرمذہب کے مرد وخواتین شریک ہوسکتےہیں ۔ مضمون 800 الفاظ سے زائد نہ ہو۔ جب کہ اللہ کے نبی ﷺ کی زندگی پر لکھی جانے والی تحریر 300الفاظ سے زائد نہ ہو۔ اے 4سائز کے سفید صفحے پر ایک طرفہ لکھا ہواہو۔ مضمون میں شریک ہونےوالوں کےلئے لازمی ہے کہ وہ اپنا نام ، پتہ اور موبائیل نمبر اورکالج کا نام درج کرے۔  مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ مضمون بھیجنے کی آخری تاریخ 17اکتوبر 2022ہے۔ مضمون ’مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین ، خلیفہ جامع اسٹریٹ بھٹکل -581320پر ارسال کیاجائے اس سلسلےمیں مزید جانکاری کیلئے 9901442543۔ 7619304562 پر رابطہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔منکی سے لیکر بیندور تک کے 9سال کے بچے اور بچیوں کےلئے نعتیہ مسابقہ منعقد ہوگا۔ والدین سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اپنے موبائیل سے 2-3منٹ پر مشتمل صاف ستھری ویڈیو بنا کر 7619304562نمبر پر یا پھر جماعت کےٹیلیگرام لنک http://t.me/khalifajamatپر بھیجیں۔ بچوں کی نعتیہ وڈیو 21 ستمبر تا 11اکتوبر 2022کے درمیان بھیج سکتےہیں۔ نعتیہ مسابقہ میں اول انعام 5ہزارروپئے ۔ دوسراانعام 3ہزار روپئےاور سوم انعام 2ہزار روپئے سمیت 10تشجیعی انعامات دئیے جائینگے۔برادران وطن کو مسجد اور نماز کا تعارف پیش کرنے کیلئے 9 اکتوبر 2022 بروز اتوار کی شام 30-4بجے سے خلیفہ جامع مسجد میں مع طعام ’ مسجد درشن ‘ پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ جلسہ عام :مہم کے آخر میں اللہ کے نبی ﷺ کی سیرت پر مشتمل ایک عالی شان جلسہ عام کا انعقاد کیاجائے گا جس میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔مہم کے دوران اللہ کے نبی ﷺ کی سماجی ہم آہنگی، بھائی چارگی ، رواداری پر مشتمل اسٹیکرس آٹو رکشا، کار اور اس جیسی دیگر سواریوں پر چسپاں کئے جائینگے۔پریس کانفرنس میں جماعت کے انتظامی رکن مبشر حسین ہلارے نےاستقبال کیا، مہم کے کنونیر محمد طلحہ سدی باپا ، جماعت کے جنرل سکریٹری محمد اسماعیل جوباپو، رکن انتظامیہ اور موظف انجمن کالج پرنسپال ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف ودیگر ذمہ داران موجود تھے۔