پی ایم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پرصحافیوں کیلئےمفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کاانعقاد

اسٹیٹ نیوز

چکمگلورو:۔ بی جے پی کی جانب سےوزیر اعظم نریندررمودی کی یوم پیدائش کے موقع پر چکمگلور کے صحافیوں کیلئےمفت ہیلتھ چیک اپ کیمپ کاانعقادکیاگیا،جس کاافتتاح رکن اسمبلی و بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے شمع روشن کرنے بعد کہاکہ ہر انسان کیلئے صحت بہت بڑی نعمت ہوتی ہے،سب کچھ ہونے کے باوجودصحت وتندرستی نہ ہو تو کچھ نہیں کیاجاسکتا،جس کی ہمیں سب کو کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر شہرکے تمام صحافیوں کی طبی جانچ کی گئی،جس میںشوگر ٹسٹ،بی پی ٹسٹ کے ساتھ ای سی جی وغیرہ کی جانچ کے بعد مفت دوائیاں تقسیم کی گئی۔اس موقع پرموہن کلینک چکمگلور کے ڈاکٹر ڈی پی موھن اور انکے عملے اور نرسس نے خدمات انجام دیں۔اس پروگرام میں مقامی بی جےپی لیڈرس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن کے صدر وینو گوپال بھی حاضر تھے۔