بنگلورو:۔پی ایف آئی تنظیم پرپابندی عائدکرنے کیلئے مرکزی حکومت اقدامات اٹھاچکی ہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے کیاہے۔انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اس تنظیم پر پہلے ہی پابندی عائدکرنے کی ضرورت تھی،یہ تنظیم ملک مخالف سرگرمیوں سے جڑی ہوئی ہے،اس پر پابندی عائدکرنا بہترہوگا۔ریاست میں 40 سے زیادہ علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مارا ،جہاں سے پی ایف آئی کے لیڈروں کو تحویل میں لیاگیاہے،اب پی ایف آئی پر کارروائی کرنے کیلئے مرکزی حکومت کے پاس اختیارات ہیں۔اس تنظیم کے تعلق سے گہرائی کے ساتھ جانچ کرنے کی ضرورت ہے،ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے علاوہ مرکزی حکومت کو گرانے کی کوشش بھی اس تنظیم نے کی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے مزید کہاکہ سدارامیاکے دورمیں بدعنوانی اور رشوت خوری عروج پر تھی،اس وجہ سے کانگریس اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے۔کانگریس پارٹی کے لیڈروں نے بدعنوانی کے ذریعے اس قدردولت اکٹھا کررکھی ہے کہ ان کی نسلیں آرام سے زندگی گذارسکتےہیں۔اساتذہ کی تقرری کیلئے جو گھوٹالے کئے گئےہیں اس کا جواب کانگریس پارٹی کو دیناہوگا۔
