امراضِ قلب کے تعلق سے مزید بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر سیلوامنی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ورلڈ ہارٹ ڈے کے ضمن میں، ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی نے آج صبح یہاں کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر کے دفتر سے سائیکل ریائلی کا آغاز کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ این سی ڈی یونٹ، آئی ایم اے اور ڈسٹرکٹ سائیکل کلب کے اشتراک سے منعقدہ سائیکل ریالی میں حصہ لیا اور کہا کہ دل کی بیماری کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ حالیہ دنوں میں نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگ دل کی بیماری سے فوت ہورہے ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے اچھے طرز زندگی اور صحت سے متعلق آگاہی سمیت تمام اقدامات کرتے ہوئے صحت مند معاشرے کی تعمیر کیلئے ہر ایک کو تعاون کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں محکمہ صحت کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کرنا چاہیے۔ڈی ایچ او ڈاکٹر راجیش سورگی ہلی نے کہا کہ ہر سال 29 ستمبر کو ’’ورلڈ ہارٹ ڈے ‘‘ منایا جاتا ہے تاکہ دل کی بیماری اور فالج سے بچاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ اس سال یہ دن ’’دل کیلئے دل کا استعمال کریں‘‘ کے نعرے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کیونکہ تمباکو کا استعمال، کھانے پینے کی غیر صحت مند عادات اورجسمانی سرگرمی کے نہ ہونے سے امراض قلب اور فالج کے اضافے میں اہم کردار کرتے ہیں۔ڈبلیوایچ او کی رپورٹ کے مطابق 68 افراد غیر متعدی امراض سے فوت ہورہے ہیں۔ ان میں سے بھی خاص طور پر دل کی بیماری، کینسر اور ذیابیطس اس کی بڑی وجوہات ہیں۔ اس کی روک تھام کیلئے30 سال سے زائد عمر کے تمام شہریوں کو غیر متعدی امراض کے پروگرام کے تحت سب سینٹرل۔ پرائمری ہیلتھ سینٹر،کمیو،نٹی ہیلتھ، سینٹرل، تعلقہ اسپتال اور ضلع اسپتالوں میں چیک اپ اور علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ڈسٹرکٹ سرویئر ڈاکٹر او ملپا نے کہا کہ 25 سے 30 فیصد لوگ دل کی بیماری سے مرتے ہیں اوریہ جسمانی اور ذہنی تناؤ والی طرز زندگی، غیر عملی زندگی، موٹاپا، منشیات کی لت سمیت کئی وجوہات کی وجہ سے دل کی بیماری سمیت غیر متعدی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پر قابو پانا بہت ضروری ہے، لوگوں کو تمباکو سمیت نشے کی لت سے دور رہنا چاہئے، نظم و ضبط والی طرز زندگی اپنانا چاہیے، جسمانی سرگرمیاں جیسے واکنگ، یوگا وغیرہ باقاعدگی سے کرنا چاہیے۔ صحت بخش خوراک، ہری سبزیاں، موسمی پھل وغیرہ کااستعمال کریں۔ اگر آپ صحت مند بھی ہیں تو آپ کو سال میں دو بار ہیلتھ چیک اپ کروانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مرض کاپتہ بنیادی سطح پرہی چل جائے تو مناسب علاج حاصل کر کے بہتر زندگی گزار سکتے ہیں۔پروگرام میں ڈی ٹی او ڈاکٹر دنیش، آئی ایم اے کے صدر ڈاکٹر ارون، شیموگہ سائیکل کلب کے صدر شری کانت بھردواج، کلب کے ممبران اور دیگر نے پروگرام میں حصہ لیا۔