ساگر: ایک کار ڈرائیورکی غلط ڈرائیوینگ کی وجہ سے ساگر کے امبا پور کے قریب دو کاروں، ایک بس اور ایک بائک سے منسلک سلسلہ وار سڑک حادثہ پیش آنے کی حیرت انگیز خبرسامنے آئی ہے۔اس حادثے میں جوگ کے رہائشی کرشنا مورتی، بالا کرشنا، مدھو اور بائک ڈرائیور شری دھر کے شدید زخمی ہو جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔زخمیوں کو ساگر سب ڈویژنل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی اور مزید علاج کے لیے شیموگہ منتقل کیا گیا۔ اس کے علاوہ دو کاروں کو نقصان پہنچا ہے ۔موٹر سائیکل پوری طرح ٹوٹ چکی ہے۔ اور بس کو نقصان پہنچاہے۔موقع واردات پرانسپکٹر پروین کمار، ساگر دیہی پولیس اسٹیشن ، سب انسپکٹر سجاتا نے دورہ کیا اور معائنہ کیا۔ حادثے کی وجہ سے قومی شاہراہ پر ٹریفک کچھ دیر کیلئے درہم برہم رہا۔
