دبئی:بقائے باہمی کے نام پرنیا مندر ہندو برادری کیلئے کھول دیا گیا

ایڈیٹر کی بات
دبئی:۔دبئی میں نوتعمیر شدہ مندر ہندو برادری کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق ایک تقریب کے بعد مندر کے دروازے ہندو برادری کے لیے کھول دیے گئے۔خلیج ٹائمز میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا گیا ہے کہ اس نوتعمیر شدہ ہندو مندر کا افتتاح امارات کے وزیر برائے ہم آہنگی و بقائے باہمی(تسامح) شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے چراغ جلا کر کیا۔یہ نیا مندر جبل علی میں تعمیر کیا گیا ہے جسے مقامی طور پر عبادت گزاروں کا گاؤ ں بھی کہا جاتا ہے۔اس گاؤں میں پہلے سے نو عبادت گاہیں موجود ہیں جن میں سات چرچ، گورونانک دربار اور سکھ گردوارہ بھی شامل ہے۔مندر کی افتتاحی تقریب میں انڈیا کے متحدہ عرب امارات میں سفیر سمیت 200 افراد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں سرکاری افسران، مذہبی رہنما اور امارات میں مقیم انڈین کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔