شیموگہ:ہر سال کی طرح امسال بھی شہر شیموگہ میں سنی جمعیۃ العلما کمیٹی شیموگہ کی نگرانی میں جشن عیدمیلادالنبی ﷺکا جلوس اعلیٰ پیمانے منعقدکیاجارہاہے۔اس بات کی اطلاع سنی جمعیۃ العلما کمیٹی شیموگہ کے ذمہ داروں نے دی ہے۔انہوں نے اس تعلق س پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہرسال خاتم الانبیاء رحمت العالمین پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ کے یوم پیدائش کے دن جس کو ’’ عالمی یوم امن‘‘ کے طور پر منایا جاتارہا ہے۔ چونکہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ رحمت العالمین بن کر آئے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا کو امن و سکون ، بھائی چارگی اورہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔ لہٰذا انکی پیدائش کے دن بھی پوری دنیا میں ہم مسلمان متحد ہوکر پُر امن جلوس نکالتے ہیں اوراسکے ذریعہ پوری دنیا میں امن کا پیغام پہنچایا جاتا رہا ہے۔ اس جلوس میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہر قوم کے افراد بھی شامل ہوتے ہوئے آپسی محبت اوربھائی چارگی کا ثبوت پیش کرتے ہیں ۔اس موقع پر مرکزی سْنی جامع مسجد کے خطیب وامام مفتی عاقل رضا مصبائی نے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر سال کی طرح امسال بھی جشنِ عید میلا د النبی ﷺ کا عالی شان پیمانے پر اہتمام کیاجارہاہے۔ بتاریخ 9اکتوبر سال2022بروز اتوار دوپہر30.2سے شروع ہونے والے اس جلوس کا آغاز سب سے قبل ناگپا کیری، لشکر محلہ ،بارلائن روڈ، پنشن محلہ، بی ایچ روڈ، باپوجی نگر، ٹینک محلہ، بالراج ارس روڈ، امیر احمد سرکل، بی ایچ روڈ، بس اسٹانڈ، این ٹی روڈ، سے گزرتا ہوا این ٹی روڈ4کراس، کے راستے سے آزاد نگر، کے آرپورم روڈ، سے ہوتے ہوئے امیر احمد سرکل، آشورخانہ پہنچ کر اختتام پائیگا۔انہوں نے جلوس میں شرکت کرنے والے خاص طور پر نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ جلوسِ محمدیہﷺ میں کسی بھی طرح کی غیر ضروری حرکتوں سے گریز کریں۔ چونکہ یہ امن کا پیغام ہے جو صرف مسلمانوں کیلئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کیلئے بھی اہمیت کے حامل ہے۔ لہٰذا نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ بینڈ باجے، ڈی جے وغیرہ جیسی ناگریز حرکتوں سے گریز کریں اوراس امن کے پیغام کو پُر امن انداز میں منائیں۔ جلوس میںڈی جے کوبھی مکمل طو رپر ممنوع قراردیتے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ جلوس محمدی ﷺمیں ادب واخلاص کے ساتھ شرکت کریں ۔ درودوسلام کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے ادب واحترام کے ساتھ پیدل چلتے رہیں۔ تاکہ دوسری قوموں تک مذہب اسلام کا صحیح پیغام اور میلاد النبی ﷺکا اصل مقصد پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اس جلوس کے ذریعہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے ذریعہ دیا گیا امن کا سبق ، انکی سادگی، اللہ پر انکا کامل یقین، خوداعتمادی اورایک سادہ زندگی کو اپنا نے کا درس نہ صرف لوگوں تک پہنچانا ہے بلکہ یہ ہمیں خود اپنی زندگی میں عملی طور پر بھی اپنانا ہے۔ لہٰذا اس جلوس کو سادگی، پراخلاص، ادب واحترام کے ساتھ نکالنے میں تعاون کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی سُنی جامع مسجد کے خطیب وامام مفتی عاقل رضا مصباحی،سُنی جامع مسجد کے سابق صدر آفتاب پرویز،اڈوکیٹ نیازاحمد ، اڈوکیٹ لیاقت، اڈوکیٹ پرویز،مولانا اشرف علی، ستار بیگ نظامی،اعجاز پاشاہ ، منورپاشاہ ، عارف خان عارو وغیرہ موجودتھے۔
