اسٹینفورڈ یونیورسٹی: دنیا کے دو فی فیصدسرکردہ سائنس دانوں کی عالمی فہرست میں جامعہ کے اکیس محققین شامل

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے یہ امر باعث افتخا رہے کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی،امریکہ نے دنیا بھر کے دو فی صد سرکردہ سائنس دانوں کی عالمی فہرست تیا ر کی ہے اس میں جامعہ کے اکیس محققین کو شامل کیا ہے۔چند روز قبل یونیورسٹی نے یہ فہرست جاری کی ہے۔اس فہرست کو پروفیسر جان لنائیڈیس،اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر کی سربراہی والی ماہرین کی ٹیم نے تیار کیا ہے اور اسے ایلسیویئر بی وی نے شائع کیا ہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے ممتاز سائنس دانوں کا ڈاٹا تیار کیاہے جو حوالوں،ایچ۔ انڈیکس،ہم تصنیفیت،ایڈ جسٹیڈ ایچ ایم۔انڈیکس، مختلف تصنیفی عہدوں پررہ کر لکھے گئے مقالات کے حوالوں اور مشترکہ اشاریہ (سی اسکور) سے متعلق معیاری معلومات مہیا کراتاہے۔وہ پورے کیئریر اور واحد حالیہ سال کے امپیکٹ کے لیے الگ الگ ڈاٹا تیار کرتے ہیں۔پورے کیرئیرکا ڈاٹا دوہزار اکیس کے آخر تک اپڈیٹ کیا گیاہے جب کہ سنگل سال رواں کا ڈاٹا سال دوہزار اکیس میں موصول ہوئے حوالوں سے متعلق ڈاٹا ہے۔اس فہرست میں انتخاب دو فی صد شرح رینک پر مبنی ہوتاہے یا پھر ذیلی میدانوں میں زیادہ نمبرات سے انتخاب عمل میں آتاہے۔انھوں نے سائنس دانوں کو بائیس سائنسی شعبوں اور ایک سو چھتر ذیلی میدانوں میں انھیں بانٹا ہے۔پروفیسر نجمہ اختر،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ ’جامعہ ملیہ اسلامیہ میں معیاری تحقیق کی تعلیم دی جارہی ہے یہ (جامعہ کے ریسرچر کا گلوبل لسٹ میں شامل ہونا) اس کا اعتراف ہے۔اس اعتراف نے یونیورسٹی کو دنیا کے افضلیت کے نقشے پر ایک مقام دلایا ہے اور اس سے ادارے کی عزت و توقیر میں بے حد اضافہ ہواہے۔“ہندوستان سے تقریباًتین ہزار سائنس دانوں کو اس فہرست میں جگہ ملی ہے جو دنیا کے تحقیقی پلیٹ فارم پر ہندوستان کے کارآمد امپیکٹ کو ظاہر کرتاہے۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی نے دو الگ الگ فہرستیں جاری کی ہیں۔پہلی لسٹ پورے کیرئیر کو محیط ہے جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سات پروفیسران شامل ہیں۔دوسری لسٹ سال دوہزار اکیس کی سائنسی دنیا میں بہترین کارکردگی کی تھی جس میں جامعہ کے اکیس محققین کو جگہ ملی ہے۔جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پروفیسر عمران علی،پروفیسر شسانت جی۔گھوش،پروفیسر توقیر احمد، پروفیسر شریف احمد اور پروفیسر طارق الاسلام نے دونوں مؤقر فہرستوں میں شامل ہیں۔سال دوہزار اکیس کی فہرست میں پروفیسر عابد حلیم،پروفیسر حسیب احسن،پروفیسرمحمد جاوید،پروفیسر عتیق الرحمان،پروفیسر رفیق احمد،ڈاکٹر محمد امتیاس حسان،پروفیسر شرف الہی صدیقی، پروفیسر سیف علی چودھری،پروفیسر تبریز عالم خان، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر خالد رضا،ڈاکٹر ارشد نورصدیقی، پروفیسر فقیر محمد، ڈاکٹر عفانہ ریاض، ڈاکٹر احتشام الحق اور ڈاکٹر رعنا تبسم شامل ہیں۔پروفیسر انکن سین اور پروفیسر عامر اعظم عالمی سائنس دانوں کے صرف کیریر محیط فہرست میں شامل ہیں۔ایک لاکھ سے زیادہ سرکردہ سائنس دانوں کاڈاٹا عوام کے لیے دستیاب ہے جو حوالوں م، ایچ۔انڈیکس اور مختلف پوزیشنز میں تصنیف مقالات اور مشترکہ اشاریوں پر معیاری معلومات فراہم کرتاہے۔