صحافی روی کے حملہ آواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے:صحافی تنظیم کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ:۔پچھلے دنوں ہوسادیگنتااخبار کے صحافی بی ڈی روی کمار پر حملہ کرنے والے ملزمین کےخلاف سخت کارروائی کرنے اور گرفتاری کرنے کا مطالبہ کرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن شیموگہ نے اڈیشنل ایس پی سے کیاہے۔اسوسیشن کی جانب سے آج محکمہ پولیس کے اڈیشنل ایس پی کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دنوں صحافی بی ڈی روی جو کہ ساگر تعلقہ کے انندپورمیں ہوساکوپہ دیہات میں پتھر کی کانکنی کے خلاف رپورٹنگ کرنے گئے ہوئے تھے،لیکن اس دوران صحافی بی ڈی روی پربسواراج نامی شخص نے صحافی روی کو پہلے اس تعلق سے رپورٹنگ کرنے کیلئے منع کرتے ہوئے بدزبانی کی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ اس تعلق سےکرناٹک ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن صحافی بی ڈی روی کمار پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہےاور اس حملے کے پیچھے غیر قانونی کان کنی مافیا کا ہاتھ ہے۔ حملہ آوروں کے خلاف ساگر رورل پولیس اسٹیشن میں پہلے ہی شکایت درج کرائی جاچکی ہے۔اسوسیشن نے محکمہ پولیس سے مطالبہ کیاکہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرے۔