شیموگہ :۔ ریاست کے نامور کنڑا ادیبوں میں شمار ہونے والے نا ۔ ڈیسوزا کو دھمکی بھرے خط کی معلومات ملتے ہیں انکے آبائی شہر ساگر میں موجود انکے گھر پر پولیس نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں ۔ مارکیٹ پولیس تھانے کے انسپکٹر سیتا رام نے نا ۔ ڈیسوزا کے ساتھ خطوط کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا اور انہیں معقول تحفظ فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ حال ہی میں کنڑا ساہتیہ پریشد ساگر کی نشست میں شرکت کرتے ہوئے نا۔ ڈیسوزا نے بتایا تھا کہ آج حق لکھنے اور بولنے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے ، مجھے بھی جان سے مارنے کے دو خط ملے ہیں جنہیں میں نے اٹھا رکھا ہے ۔ یہ بات میڈیا میں آتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور یس پی متھون کمار کی ہدایت پر آج پولیس نے نا ۔ ڈیسوزا سے ملاقات کی ہے ۔
