انسانیت کہاں رہی ؟ ؛ موبائل کے لئے بچے کو ہی فروخت کردیا 

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی:اسمارٹ موبائل کا جنون لوگوں میں اس قدر بڑھنے لگا ہے کہ اسکی حدیں پار ہونے لگی ہیں ، کہیں اسمارٹ فون خریدنے کے لئے بچے ماں باپ کا قتل کررہے ہیں تو کہیں چوری ڈکیتی کررہے ہیں ۔ مہنگے فون خریدنے کے لئے کوئی عورت اپنی عزت دائو پر لگارہی ہے تو کوئی کسی کو چونا لگا رہاہے ۔ یہاں تک کہ اسی اسمارٹ فونزکی وجہ سے کیریکٹرز ڈھیلے ہوتے جارہے ہیں ، ایسے ہی واقعات میں ایک واقعہ ایسابھی پیش آیا ہے جو مہذب سماج کے لئے سوچنے کی بات ہے ۔ لوگ جہاں اپنے بچوں کو کلیجے کا ٹکڑا ، آنکھوں کی ٹھنڈک اور زندگی کی سب سے بڑی خوشی مانتے ہیں وہیں ایک جوڑا ایسا کمینہ نکلا جس نے صرف آئی فون خریدنے کے لئے اپنے ہی بچے کو دوسروں کو بیچ دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو ریلز بناتے ہوئے شہرت حاصل کرنے کے لیے ایک جوڑے نے فون خریدنے کے لیے روپئے نہ ہونے پر اپنے شیر خوار بیٹے کو ہی فروخت کر دیا۔ یہ غیر انسانی واقعہ ریاست مغربی بنگال کے نارتھ 24 پرگاناس ضلع میں پیش آیا۔تاخیر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے جئے دیو اور اس کی بیوی ستی کو آٹھ سال کی بیٹی ہے اور 8 ماہ قبل خاتون نے بیٹے کو جنم دیا۔ حال ہی میں شوہر بیوی نے کئی مقامات پر جا کر انسٹاگرام پر ریلز بنا رہے تھے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ان کا شیر کار بچہ ان کے ساتھ نظر نہیں آرہا تھا جس پر پڑوسیوں کو شبہ ہوا اور انہوں نے جب اس جوڑے سے بچے سے متعلق پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ شوہر بیوی نے اپنے بیٹے کو بیچ کر آئی فون خریدا ہے اور وہ انسٹاگرام کے لیے ریلز بنا رہے ہیں۔پڑوسی یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے اور یہ بات کسی طرح پولیس تک پہنچ گئی اور پولیس نے اس جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ شوہر بیوی نے اپنے بیٹے کو دو لاکھ روپے میں فروخت کر دیا اور اس رقم سے انہوں نے اسمارٹ فون خریدا، بیٹے کو بیچنے کے بعد حاصل رقم سے فون خریدنے کے بعد یہ جوڑا ریاست کے مختلف مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ویڈیو ریلز بنا رہا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل کر رہا تھا۔