سسپنڈ ہونےوالاانسپکٹر ہارٹ ایٹک سے ہلاک

اسٹیٹ نیوز

بنگلورو:۔خدمات میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں سسپنڈ ہونےوالے انسپکٹر کی ہارٹ ایٹک سے موت ہوئی ہے۔یہاں کے کے آرپور پولیس تھانے کےا نسپکٹر ایچ ایل نندیش ہلاک ہونے والاانسپکٹرہے۔آج صبح نندیش کو سینے میں درد شروع ہوا،جنہیں فوری طورپر اسپتال لے جایاگیا،لیکن علاج ناکام ہونے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔واضح ہوکہ پچھلے دنوں نندیش نے یہاں کے ایک بارپر کارروائی کی تھی،جس میںانسپکٹر نے لاپرواہی برتی تھی،اس معاملے کو لیکر بنگلوروپولیس کمشنرنے نندیش کو سسپنڈکیاتھا۔