چنئی: قبر سے غائب ہوا 10 سال کی بچی کا سر، علاقہ میں مچا ہنگامہ

سلائیڈر نیشنل نیوز
چنئی : جنوبی ریاست تمل ناڈو سے ایک حیران کردینے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ 10 سال کی ایک بچی کا سر قبر سے غائب ہوگیا ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بچی کو ایک ہفتہ پہلے ہی دفن کیا گیا تھا ۔ یہ واقعہ چینگل پٹٹو ضلع کے مدھورنتھکم کے پاس چترواڑی گاوں میں پیش آیا ۔ افسران نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے ۔ گھر والے اس واقعہ کو دیکھ کر رنگ ہیں ۔انگریزی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق چھٹی کلاس میں پڑھنے والی کرتیکا کی موت 14 اکتوبر کو ہوئی تھی ۔ گھر کے باہر کھیلتے وقت اس کے سر پر بجلی کا کمبھا گر گیا تھا ۔ کرتیکا سنگین طور پر زخمی ہوگئی تھی اور اس کو پانچ اکتوبر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ نو دنوں تک زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد 14 اکتوبر کو اس نے اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ اس کے بعد 15 اکتوبر کو کرتیکا کی آخری رسوم ادا کی گئی ۔رپورٹس کے مطابق اس کے اہل خانہ نے 15 اکتوبر کو اس کو دفن کردیا ۔ دس دنوں کے بعد اس کے والدین پانڈین اور نادیہ نے دیکھا کہ اس کی قبر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے ۔ اس پر شک ہونے پر انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ۔ اس شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ضلع میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور ضلع ریوینیو محکمہ کے افسران کی موجودگی میں قبر کو کھودا ۔ اس کے بعد جو کچھ بھی ان لوگوں نے دیکھا ، تو سبھی حیران رہ گئے ۔ لڑکی کا سر غائب تھا ۔چتور پولیس معاملہ کی الگ الگ پہلووں سے جانچ کررہی ہے ۔ وہ جانچ کررہے ہیں کہ کیا دشمنی کی وجہ سے لڑکی کا سر کاٹ کر باہر نکال لیا گیا ہے یا پھر کسی جادو ٹونا کی وجہ سے ایسا کیا گیا ہے ۔ پولیس کو قبر کے پاس اس جگہ سے کچھ استعمال کئے ہوئے دستانے اور ٹارچ بھی ملا ہے ۔ فی الحال آگے کی جانچ کی جارہی ہے ۔