سابق وزیر اعلیٰ سدرامیاسےعارف خان عارو کی قیادت میں مسلم وفد کی ملاقات

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ شیموگہ ضلع کانگریس کے جنرل سکریٹری اور آشریہ سمیتی کے سابق رکن عارف خان عاروکی قیادت میں سابق وزیر اعلیٰ سدرامیاکی شیموگہ آمدکے دوران ایک وفدنے ملاقات کی اورموجودہ حالات کےتعلق سے تبادلہ خیال کیا،اس دوران عارف خان عارونے سابق وزیر اعلیٰ سدارامیا کو بتایاکہ ان کےدورِ اقتدارمیں جو فنڈس اور منصوبے اقلیتوں کیلئے منظورکئے گئے تھے اُس کابہت بڑا فائدہ ہواہے،اُس وقت کے رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمارنے کئی منصوبوں کو عمل میں لایاجس میں اقلیتی علاقوں کے سڑکوں کی مرمت ،حضرت شاہ علیم دیوان درگاہ کے احاطے میں مسافرخانہ وغیرہ تعمیر ہوئے ہیں۔انہوں نے سدرامیا سے گذارش کی کہ ریاستی سطح پر پارٹی کو متحد کیاجائے،تاکہ بلاک سطح پر کام کرنے کیلئے پارٹی کے کارکنان میں جذبہ پیداہو۔انہوں نے وفدمیں شامل مختلف کانگریسیوں اور تنظیموں کےنمائندوں کا تعارف بھی سدرامیا سے کروایا۔سدرامیانے اس موقع پر بتایاکہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو دوبارہ اقتدارمیں لانے کیلئے تیاریاں شروع کی جائیں اور پارٹی کے اُمیدوار کو ترقیاتی کاموں کی بنیادپر کامیابی دلائی جائے۔اس دوران کانگریس کے مسلم اراکین نے سابق رکن اسمبلی کے بی پرسنناکمارکوہی دوبارہ امیدوار بنانے کیلئے اپیل کی ہے۔اس موقع پرمحمد حُسین اور ارشاد قریشی سمیت دیگر افراد موجودتھے۔