بنگلورو:۔صحافیوں کو دیوالی کے موقع پر تحفوں کے نام پر دی جانے والی رشوت کے تعلق سے فوری طورپر عدالتی جانچ کروانے کا مطالبہ سابق وزیر اعلیٰ سدرامیانے کیاہے۔میسورومیں انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سےجاری رشوت خوری پر پردہ ڈالنے کیلئے صحافیوں کو دیوالی کے تحفے کی شکل میں رشوت دی گئی ہے،وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی فوری طورپر اس معاملے کی عدالتی جانچ کروائیں اور لوگوں کے سامنے حقیقت کو پیش کریں۔انہوں نے کہاکہ دیوالی کے موقع پر دی گئی اس رشوت کو اب تک کئی صحافیوں نے واپس لوٹایاہے اور ان کے اس عمل کو وزیر اعلیٰ جھوٹ قرار دیتے ہوئے صحافیوں کو بدنام کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔ریزرویشن سمیت مختلف معاملات میں بی جے پی لیڈران اور وزیر اعلیٰ ہردن جھوٹ کہتے ہوئے لوگوں کوگمراہ کررہے ہیں۔افسوسناک بات یہ ہے کہ ریاست کےا یک ٹھیکدارنے بل کی ادائیگی کیلئے 40 فیصدکمیشن نہ دینے کی استطاعت رکھنے کی وجہ سے اس کے بل منظورنہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ٹھیکدارنے صدرِ ہندسے موت کی اجازت طلب کی ہے،یہ افسوسناک بات یہ ہے کہ ریاست میں ہر دن بدعنوانیوں کے معاملات بڑھتے جارہے ہیں۔ایس سی ایس ٹی ریزرویشن میں اضافے کے تعلق سے کانگریس اور جے ڈی ایس کی مخلوط حکومت نے جسٹس ناگ موہن داس کی قیادت والے کمیشن کی سفارشات پر عمل کرنا شروع کیاتھا،لیکن اب بی جے پی اس معاملے کو اپنے سر باندھنے کی کوشش کررہی ہے۔
