یڈی یورپا کو آر ایس ایس نے اقتدار سے دور رکھا: کمار سوامی

اسٹیٹ نیوز
چکمگلورو:۔ سابق ریاستی وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی نے کہا کہ بی جے پی۔ جنتادل (ایس) مخلوط حکومت کے دوران بی جے پی کے چند رہنماؤں اور آر ایس ایس کی وجہ سے ایڈی یورپا کو اقتدار نہیں ملا۔آزاد پارک سرکل میں جنتادل (ایس) کی پنچ رتنا یاترا کے پیش نظر منعقد عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کمار سوامی نے اس خیال کااظہار کیا اور کہاکہ بی جے پی رہنماؤں نے انہیں وعدہ خلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مخلوط حکومت کے دوران بی جے پی کے چند رہنماؤں اور آر ایس ایس کی سازش کے نتیجہ میں ایڈی یورپا کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا، لیکن انہیں وعدہ خلاف قراردیا گیا جس کا افسوس ہے۔اجلاس سے جنتادل (ایس) کے ریاستی صدر سی ایم ابراہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی عوام بی جے پی کی ناقص حکمرانی اورکانگریس سے تنگ آچکے ہیں، اس لئے آنے والے اسمبلی انتخابات میں جنتادل (ایس) کو ہی منتخب کریں گے۔