چترادرگہ:۔ بی جے پی رکن اسمبلی تھیپّا ریڈی نے الزام لگایا ہے کہ ان کے موبائل پر ایک اجنبی خاتون کی طرف سے فحش پیغامات، ویڈیوز بھیجنے کے علاوہ برہنہ ویڈیو کال کرکے ہنی ٹریپنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔تھیپّا ریڈی نے چترادرگہ سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اس طرح کی سازش رچنے والوں کے خلاف کڑی کارروائی کرے ۔ شکایت درج کرلینے کے بعد پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔
