ریاست کے تمام دیہاتوں کوکورونا سے پاک دیہات بنایاجائیگا: ایشورپا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: ۔ریاست کے دیہی علاقوں میں کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتا جارہا ہے جس کے پیش نظرگرام پنچایت صدرواراکین ،پنچایت ڈیولپمنٹ بورڈ کے افسران اور سکریٹریوں کو کورونا سے پاک دیہاتوں کی تعمیر کرنےکا عہد کرنا ہوگا۔ اس بات کا اظہار وزیر برائے دیہی ترقیات وپنچایت راج کےایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ایک مخصوص ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دیہی علاقوں میں کورونا کی وباء کو موثر طریقے سے قابو کرنے کیلئےگرام پنچایت سطح پر اٹھائے جارہے یا اٹھائے جانے والےاقدامات کے تعلق سےمیسوراور بنگلور یونٹ سمیت تمام اضلاع کے ضلع پنچایت سی ای اوز اور ضلعی سطح کے گرام پنچایت ڈیولپمنٹ افسران سے خصوصی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ کو کنٹرول کرنے میںگرام پنچایتوں کا کردار اہم ہے۔ کورو ناکی دوسری لہر اتنہائی خطرناک ضرورہے لیکن اس پر قابو پانے کیلئے ہر ایک کو احتیاطی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچھلی دفعہ تشکیل کردہ ٹاسک فورس بہت کامیاب رہی ہیں۔ اس ٹاسک فورس کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ ذمہ داری دینے کی ضرورت ہے۔دیہی علاقوں میںآج بھی جوائنٹ فیمیلی کا رواج ہے۔ ایسے گھروں کے متاثرین کیلئے علیحدہ علیحدہ انتظام کرنا ممکن نہیں ہے اس سے انفیکشن کے پھیلنے کا خطرہ رہتا ہےلہٰذا متاثرہ افراد کو گھروں میں رہ کر علاج کروانےکی اجازت دیئے بغیر انہیں کوویڈ کیئر سنٹرمیں بھیجنا چاہئے۔ انہوں نے کہا مقامی نمائندوں کو بھی اس کیلئے تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔ انفیکشن پر قابو پانے کیلئے کام کرنے والے پنچایت عملہ کو دوسرے محکمہ کے عملے کی حیثیت سے کورونا وارئرس سمجھا جائےگا اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جائے گی ۔وزیر موصوف نےبتایا کہ وباء پر قابو پانے کیلئے معیاری پیمانےپر خدمات انجام دینے والے ریاست کے ہر ایک تعلقے سے ایک گرام پنچایت کو معیاری گرام پنچایت اور تعلقہ سطح سے تین گرام پنچایتوں کا انتخاب کرکے معیاری خدمات کے عوض ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔ ویڈیوکانفرنس میں پنچایت راج محکمہ کے کمشنر عتیق احمد اور سکریٹری اوما مہادیون سمیت بنگلور اور میسور کے مختلف شعبوں سے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایگزیکٹو آفیسراور پی ڈی اونے حصہ لیا۔