وزیر اعظم مودی استعفیٰ دیں اورملک بچائیں :ڈبلیو پی آٗئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ ،مہلک وباء کوویڈ 19 سے نمٹنے میں  ناکام ہونے والی مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف آج ملک گیر سطح پرمتحرکہ عوامی تحریک میں  ویلفیئر پارٹی آف انڈیا سر گرم رہی ہے۔ اس بات کا اظہار ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر طاہر حسین نے کیا ہے۔ انہوں  نے احتجاج میں حصہ لیتے ہوئے بتایا کہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیاکا سب سے بڑا مطالبہ یہ ہے کہ اگر اس ملک کی عوام کو زندہ رہنا ہے تو پہلے اس ملک کے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا ہوگا اور ایک مناسب شخص کووزیراعظم بنانا ہوگا۔موجودہ حالات میں ہمارے ملک کی 130 کروڑ آبادی پر موجودہ وزیر اعظم کا یہ سب سے بڑا احسان ہوگااورمہربانی ہوگی۔ہم یہ مطالبہ اس لئے کررہے ہیں  کیونکہ اسکے علاوہ وزیر اعظم کے سامنے دوسرا کوئی بھی مطالبہ کرنے سے اب کوئی فائدہ نہیں رہا ہے۔ویلفیئر پارٹی کا یہی سب سے بڑا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی اوربی ایس یڈیورپا فوری طورپر اپنا استعفیٰ دیں اوراسطرح اس ملک کو بچائیں ۔ اس موقع پر پارٹی کےریاستی سکریٹری حبیب اللہ خان ،ریاستی میڈیا سکریٹری عزیز جاگیردار ، ایف آئی ٹی یوریاستی صدر سلیمان ، شعبہ خواتین کی ریاستی صدر طلعت یاسمین سمیت ریاست کے متعدد مقامات میں احتجاج کیا گیا ۔