ایشورپاکے نام سےکانگریس پارٹی نے جاری کی نوٹ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک کے سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپاکے نام سے کانگریس پارٹی نے ایک کرنسی نوٹ جاری کی ہے جسے کانگریس پارٹی نے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئرکیاہے۔نوٹ پر رشوت خور جنتاپارٹی،ہارس ٹریڈنگ اور آپریشن کمل کرنسی لکھا ہواہے۔کے ایس ایشورپاکے بیان پر تبصرہ کرتےہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی کے اراکین کو500 کروڑ روپیوں کی لالچ دینےوالابیان ایشورپا کے تعلق سے کوئی حیران کرنےوالامعاملہ نہیں ہے۔تلنگانہ میں150 کروڑروپئے کی ڈیل میں بھی ایشورپاکے ہی نوٹ ہوسکتے ہیں۔چالیس فیصد کمیشن کی لوٹ کرنےوالی کرناٹکا کی بی جے پی حکومت اب تلنگانہ میں انویسٹمنٹ کررہی ہے۔وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے2500 کروڑ روپئے کی سرمایہ داری کرنےو الی بی جے پی کیلئے500 کروڑ روپئے بڑی بات نہیں ہے،جس ایشورپاکے گھرمیں نوٹ گننے والی مشین ہوگی وہ سنتوش پاٹل جیسے لوگوں کی جان لینگے اس میں کوئی شک نہیں ہے۔