بنگلورو:۔کرناٹک پولس نےدعویٰ کیا کہ ریاست میں چل رہے ہنی ٹریپ گینگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو خواتین سمیت دس لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ہائی کورٹ میں ایک ملازم جئے رام کی شکایت پر کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق جئے رام کا تعارف دو سال قبل انورادھا نامی خاتون سے عدالت میں ہوا تھا۔ وہ چھ ماہ قبل اس سے دوبارہ ملی اور 10,000 روپے کا قرض لیا۔ اسے واپس کرنے کے بعد اس نے دوبارہ اکتوبر میں اس سے 5000 روپے کا قرض مانگا۔جئے رام نے اس کے گھر جا کر پیسے دیئے لیکن گھر سے باہر نکلتے ہی چار لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور اس سے 2 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ایک ملزم نے جے رام کی بیوی اور بچوں کو فون کیا اور کہا کہ اس نے اس کی بیوی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی تھی۔ بعد ازاں جئے رام نے کمکشی پالیہ پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرایا۔ تفتیش میں مصروف پولیس کو معلوم ہوا کہ داونگیرے شہر کے رہنے والے ملزم نے ہنی ٹریپنگ کے ذریعے رقم بٹورنے کے لیے ایک گینگ تشکیل دیا تھا۔ پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
