سدرامیا یہ سوچ رہے ہیں کہ ریاست کی عوام ان کے جیب میں ہے:یڈی یورپا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
اُڈپی:۔کرناٹک میں آنے والے دنوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی ناممکن ہے،انتخابات میں فتح حاصل کرکے ملیکارجنا کھرگے کو تحفہ دینے کی سوچ سدرامیا میں ہے،لیکن سدرامیایہ نہ سوچیں کہ ریاست کی عوام ان کے جیب میں ہے۔اس بات کااظہار سابق وزیر اعلیٰ یڈی یورپانے کیاہے۔انہوں نے اپنے اُڈپی دورے کے دوران نامہ نگاروں سےبات کرتے ہوئے کہاکہ سدرامیا یہ سوچ رہے ہیں کہ ریاست کی عوام ان کے جیب میں ہےلیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے۔اگر واقعی میں سدرامیا یہ سوچ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی کی جیت یقینی ہے تو وہ کیوں بادامی اسمبلی حلقے کو چھوڑ کر دوسری جگہ الیکشن لڑنے کی تیاری کررہے ہیں،دراصل سدرامیا کو یقین ہوگیاہے کہ بادامی حلقے میں ان کی شکست یقینی ہے،اس لئے وہ بادامی اسمبلی حلقے سے کنارہ کشی کررہےہیں۔مختلف سیاسی جماعتوں سے کئی لیڈران بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں اور مزید شامل ہونے والے ہیں۔یڈی یورپانے ستیش جارکیہولی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہندوئوں کے تعلق سے انہوں نے جو بیان کیاہے وہ ہندوئوں کی توہین ہے،ان کے اس بیان پر صرف کانگریس پارٹی مذمت کرے یہ ناکافی ہے، جارکیہولی کو چاہیے کہ وہ ریاست کی عوام سے معافی مانگے،کسی بھی بات سےشہرت طلب کررہے ہیں تو ان کی گمراہی ہے ،اُنہیں چاہیے کہ وہ باوقار ہوکر بات کریں اور ہندوئوں کی توہین سے گریز کریں۔