
شیموگہ:۔شہرمیں اسمارٹ سٹی کے تعمیراتی کاموں کو دیکھتے ہوئے سلطان مارکیٹ،اردوبازار اورگاندھی بازار میں تو فٹ پاتھ سے کاروباریوں کو ہٹا کر سڑکوں کو اسمارٹ بنانے کی بات کہی گئی ہے ، لیکن شیوپا نائک کے مجسمے کے پاس موجود پھولوں کے مارکیٹ کوہٹانے کیلئے کارپوریشن کی جانب سے کسی بھی طرح کے اقدامات اٹھائے نہیں گئے ہیں ،جبکہ یہ مارکیٹ کارپوریشن کی دیوار سے ہی لگ کرہے ۔پھولوں کے مارکیٹ کیلئے پرائیوئٹ بس اسٹانڈمیں علیحدہ مارکیٹ قائم کیاگیاہے،مگر اُس مارکیٹ میں کاروبارکرنے کے بجائے پھولوں کے کاروباری اب بھی شیوپا نائک مارکیٹ میں ہی کاروبارکو بحال رکھے ہوئے ہیں ۔ کارپوریشن کے اہلکاروں کی جانب سے پھولوں کے مارکیٹ سے ہونےوالی روکاٹوں کو نظر انداز کئے جانے پرعوام اور گاندھی بازار کے فٹ پاتھ تاجران سوال اٹھا رہے ہیں کہ ہمارے لئے ایک قانون ہے تو دوسروں کیلئے ایک قانون کیوں ہے؟۔
