شیموگہ:۔شہرکے مختلف مقامات پرآوارہ کُتوں کے گروہ دیکھے جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے چلنا پھرنا محال ہوچکاہے۔آوارہ کُتے مسلسل لوگوں کو تکلیف پہنچارہے ہیں نہ صرف پیدل چلنےوالوں پریہ حملہ آوار ہورہے ہیں بلکہ بائک اور کارمیں جانےو الوں پر بھی یہ حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔خاص طور پر سے اسکولوں کے پاس آوارہ کُتوں کے گروہ طلباء کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ان تمام مسائل کے باوجود کارپوریشن کے اہلکار ان کُتوں کے سامنے مجبو رہوچکے ہیں اور کسی بھی طرح کی کارروائی نہیں کررہے ہیں۔حالانکہ کُتوں کومارنا غیرقانونی قرار دیاگیاہے ،مگر ان کُتوں کی نسبندی کرنےیا انہیں سنسان علاقوں میں منتقل کرنے کیلئے قانون ہے،لیکن اس کام کو بھی کارپوریشن اہلکارا نجام نہیں دے رہے ہیں۔کئی لوگوں کا کہناہے کہ شہرکے مختلف مقامات پر جو لوگ اپنے گھروں میں بلیاں یا مرغیاں پال رہے تھے وہ کُتوں کے منہ کا نوالہ بنتے جارہے ہیں،جس کی وجہ سے لوگ مرغی پالن اور بلیوں کو پالنے سے گریز کررہے ہیں۔لوگوں کا مطالبہ ہے کہ کارپوریشن فوری طورپر اس سمت میں اقدامات اٹھائے۔
