سماجی خدمات کے علاوہ تعلیمی خدمات انجام دینا عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کا مقصدہے:صدرحبیب اُللہ خان
بھدراوتی:۔عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ بھدراوتی کی جانب سے نیٹ امتحان میںا متیازی نمبرات کے ساتھ کامیاب ہونے والے ہونہار طالب العلم محمد اطہرکو مالی تعائون پیش کی گئی۔شدید مالی تنگیوں کے درمیان بھی امتیازی نمبرات سے کامیاب ہوتے ہوئے سرکاری کوٹے میں میڈیکل سیٹ حاصل کرنے والے طالب العلم محمد اطہرکومالی دیتے ہوئے آج ٹرسٹ کے صدرحبیب اٗللہ خان عرف ناصرنے بتایاکہ پچھلے9/سالوں سےہماراادارہ مختلف سماجی وفلاحی کاموں کو انجام دے رہاہے،کوویڈکے دوران بھی اس ادارے نے ضرورتمندوں کو اناج کے علاوہ طبی سہولیات کیلئے مددکی تھی۔ادارے کی جانب سے ایمبولنس اور میتوں کی منتقلی کیلئے سواریوں کا بھی انتظام کیاگیاجاتاہے۔عثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ ان تمام سماجی کاموں کے علاوہ بھدراوتی میں تعلیمی خدمات کو بھی انجام دے رہاہے،جس میں ضرورتمند طلباء کی فیس وغیرہ کی ادائیگی کی جاتی ہے،یہ سب کام ٹرسٹ کے ذمہ داروں کے علاوہ مقامی لوگوں کی مددسے انجام دیاجاتاہے۔اس موقع پرعثمانیہ چاریٹبل ٹرسٹ کے سابق صدر جےبی ٹی بابونے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے شہرکے پسماندہ علاقے یقین شاہ کالونی میں ایک ہونہار طالب العلم نے نیٹ جیسے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اورہم چاہتے ہیں کہ یہ طالب العلم آگے چل کر قوم وملت کی خدمت کرے۔ادارے کی جانب سے طالب العلم محمد اطہرکو60ہزار روپئے کی رقم فیس کیلئے اداکی جارہی ہے،آنے والےدنوں میں بھی ہم اس بات کی کوشش کرینگے کہ میڈیکل،لاء جیسے کورسس میں تعلیم حاصل کرنے والے ضرورتمند طلباء کی مالی امدادکریں۔انہوں نےٹرسٹ کے تمام ذمہ داروں کا شکریہ اداکیا۔طالب العلم محمد اطہرنے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ادارے نے میراتعائون کرتے ہوئے مجھے ہمت بخشی ہے،ویسے تویہ ادارہ ہر وقت خدمات کیلئے آگے رہتاہے،لیکن مجھ جیسے طالب العلم کا تعائون کرتے ہوئے ادارےنےہمدردی کاثبوت دیاہے۔اس موقع پرادارےکےسکریٹری مصورباشاہ،خزانچی نوراٗللہ شریف،ٹرسٹی عبدالواحید،محمد انورپاشاہ،ایس ایم محیب اُللہ،شیخ نوراحمد،محمد قلندر،محمد ذاکر،سید قاسم اور مقامی کائونسلرٹیپوسلطان وغیرہ موجودتھے۔
