شیموگہ:۔محکمہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے آج گاجنورمیں موجودمختلف مچھلی کے ہوٹلوں پرچھاپہ ماراہے جوغیر قانونی طو رپر شراب کی فروخت اورپینے کی اجازت دے رہے تھے۔ محکمہ ایکسائز کے ڈی سی اجیت کمار کی رہنمائی اور ہدایت پر شیموگہ تعلقہ کے گاجنورکے 7 ہوٹلوں پر چھاپہ ماراگیا، جہاں پر عوام کو بناء لائسنس کے شراب کی فروخت کررہے تھے،چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں شراب کو ضبط کیاگیا ۔کنارا ہوٹل، سروور ہوٹل، بھومیکا ہوٹل، گرین فش لینڈ ہوٹل، وناشری ہوٹل کے خلاف مقدمے درج کیے گئے۔ اس کارروائی میں انسپکٹر شیلا دھر،، ہال نائک، منجوناتھ جی بی موجودتھے۔
