ریاست کے مختلف اسپتالوں، لیاب اور ڈیاگنواسٹک مراکز پر آئی ٹی کے چھاپے

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔ریاست کے بنگلورو،ہبلی ،بلگام اور بیرونی ریاست مہاراشٹرکے ممبئی کےاسپتالوں، لیاب اور ڈیاگنواسٹک سینٹرس پرانکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ کے افسران کی جانب سے چھاپے مارگئے۔آئی ٹی افسران کی ایک ٹیم ممبئی سے بنگلور، ہبلی، بیلگام سمیت کئی مقامات پر پہنچی اور اچانک چھاپے مارے اور کچھ اہم دستاویزات کو ضبط کرکے ان کی جانچ کی۔ سات کاروں میں آئی ٹی حکام نے سی آر پی ایف سیکورٹی کے درمیان صبح 4 بجے بنگلوروشہر کے مالیشور کی ایک لیاب میں ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پرلیاب کے عملے سے پوچھ تاچھ کی۔بتایاجارہاہے کہ مختلف اسپتالوں کی جانب سے مریضوں کی تفصیلات بتائے بغیر غلط معلومات دیکر حکومت سے زیادہ رقم حاصل کرنےکی وجہ سےیہ چھاپے مارے گئے۔بنگلوروکےمالیشور کی ایک لیاب اور ڈیاگنواسٹک سینٹرپر بھی چھاپہ مارا گیا،اسی طرح آئی ٹی حکام نے بلگام ،ہبلی اور ممبئی میں بھی مختلف پرائیویٹ لیاب پر بھی چھاپے مارے ہیں۔