شردھا قتل کیس: ملزمان کا 5 دن میں نارکو ٹیسٹ کیا جائے: عدالت

سلائیڈر نیشنل نیوز

دہلی:۔ شردھا قتل کیس پچھلے کچھ دنوں سے چل رہے شردھا قتل کیس کے ملزم آفتاب پونا والا کی گرفتاری کے بعد اس معاملے میں مسلسل نئے کیس سامنے آ ر ہے ہیں۔ اب اس معاملے میں ایک اور نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ شردھا کے دوستوں کے انسٹاگرام چیٹس سے انکشاف ہوا کہ اس کا ساتھی آفتاب پونا والا اسے بری طرح مارتا تھا۔آفتاب نے شردھا کو اس بری طرح مارا تھا کہ وہ اٹھ بھی نہیں سکتی تھی۔ اسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ معاملے کی جانچ کرنے والے افسران نے بتایا کہ یہ بات چیت اس وقت ہوئی تھی جب وہ دونوں ممبئی کے وسائی میں رہتے تھے۔ ساتھ ہی عدالت نے اس معاملے میں 5 دن کے اندر ملزم کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شردھا کا دوست شردھا نے راہل رائے نامی دوست کو بتایا تھا کہ اسے شک ہے کہ آفتاب کے مزید لڑکیوں سے تعلقات ہیں، اور اس کے لیے آفتاب نے دو سال قبل شردھا کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔تب راہل نے شردھا کی آفتاب کے خلاف پولس میں ایف آئی آر درج کرانے میں مدد کی تھی۔