بنگلورو:۔کرناٹک اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیرمین محمد رؤف الدین کچہری والانے کہا کہ پچھلے دنوں مرکزی اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی سے ملاقات کی گئی، اس دوران انہوں نے ان سے کئی درخواستیں پیش کیں، جن میں سے300 عازمین حج کی گنجائش والی مزید پروازیں مختص کرنے کیلئے تبادلہ خیال کیاگیاکچہری والانے کہا کہ حج کمیٹی نے کرناٹک سے آنے والے عازمین کے لیے منگلورو، حیدرآباد اور گوا کے ایمبرکیشن پوائنٹس کو بحال کرنے کی تجویز دی تھی اور وزیر نے اس کا مثبت جواب دیا ہے۔کمیٹی نے ریاستی حج کمیٹی، یوتھ رضاکاروں کے ذریعے حج کے لیے ویزا حاصل کرنے کی تجویز پیش کی اور گلبرگہ اور بنگلورو میں حج بھونوں کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لیے لازمی تربیت اور گرانٹ فراہم کی جائے۔ ایرانی نے مبینہ طور پر انہیں یقین دلایا کہ 2022 میں عازمین حج کو سوٹ کیس تقسیم کرنے والی ایجنسی کی تحقیقات کر کے اسے بند کر دیا جائے گا۔کچہری والا نے یہ بھی کہا کہ حج 2022 کے دوران عازمین کو تقسیم کیے گئے سم کارڈز میں کئی مسائل تھے، اور تجویز دی کہ ہندوستان میں بین الاقوامی رومنگ کی سہولت کے ساتھ کسی بھی کمپنی کے سم کارڈ تقسیم کیے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب حجاج کو ریاستی سطح پر ویکسین کی تقسیم پر، وزیر نے یقین دلایا کہ وہ ضروری کارروائی کریں گی۔ حج 2023 کیلئے درخواستیں نومبر کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، اور شرحیں کم ہونے کا امکان ہے۔
