شیموگہ:ویلفیرپارٹی آف انڈیاشیموگہ ضلع کیلئے چوتھی مرتبہ مزمل انورکو صدرکے طورپر منتخب کیاگیاہے۔آج ویلفیرپارٹی آف انڈیاشیموگہ دفتر میں ویلفیرپارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہرحُسین کی قیادت میں ضلعی صدرکاانتخاب عمل میں آیا،جس میں ضلع کے تمام تعلقہ جات کےتقریباً50 اراکین نے شرکت کی،ضلعی صدرکی نامزدگی کیلئے6 امیدواروں نے اپنا پرچہ داخل کیاتھا جس میں مزمل انورکو90فیصد ووٹوں سے کامیابی ملی۔اس موقع پر ریاستی صدرطاہر حُسین نے مزمل انور کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پارٹی کو ضلع میں مضبوط کرنے کیلئے ہدایت دی۔اسی طرح نومنتخب صدر مزمل انورنے ضلعی عہدیداروں کی ٹیم تشکیل دی جس میںضلعی جنرل سکریٹری ابوالخیر،نائب صدرعائشہ اعجاز،ستنام سنگھ اور منورپاشاہ،خزانچی کے طورپر محمد صابولال،سکریٹری عبیداُللہ کومنتخب کیاگیاہے۔جلسہ کااختتام نومنتخب صدر مزمل کے اختتامی کلمات کے ساتھ انجام پایا۔
